Faraz Faizi

Add To collaction

تم سے بے انتہا پیار ہے

تم سے بے انتہا پیار ہے یہ بتانا ضروری ہے کیا؟

میری سانسوں کو پڑھ لیجئے آزمانا ضروری ہے کیا؟

اٹھتی جھکتی نگاہیں تری اور ہونٹوں کی یہ کپکپی

جو ہے دل میں کہو جان من ہچکچانا ضروری ہے کیا؟

کچھ تو پاس محبت رکھو سوچ کر کچھ تو بولا کرو!

پیار کا کیا یہ دستور ہے؟ دل دکھا نا ضروری ہے کیا؟

کام کا ہے پریشر بہت مجھ کو موقع ہی ملتا نہیں

ائے حسیں دلرُبا ہر گھڑی یہ بہانا ضروری ہے کیا؟

درد دل میں ہے بے انتہا ہم کہیں بھی تو کس سے بھلا

خیر چھوڑو بھی جانے بھی دو ! یہ بتانا ضروری ہے کیا؟

سورگ کی دل میں اِچّھا ہے تو اچھے کرموں کو انجام دو

کون ٹھہرا یہاں، مستقل آشیانہ ضروری ہے کیا؟

من کے مندر میں پوجا کرو ایشور کی یہی پِریت ہے

سامنے ہر کسی کے بھلا سر جھکانا ضروری ہے کیا؟

زندگی میں سرل کچھ نہیں اپنی سنگھرش جاری رہے

بھاگئے دُربھاگئے کی ہر گھڑی رٹ لگانا ضروری ہے کیا؟

اپنی رچنائیں فیضی کہو کہتے جاؤ گھمنڈ نہ کرو

ہر غزل کے ہر ایک شعر پر داد آنا ضروری ہے کیا؟


آپ کا: فراز فیضی

   11
11 Comments

Angela

09-Oct-2021 09:55 AM

Good

Reply

prashant pandey

12-Sep-2021 01:48 AM

👍🏻👍🏻👍🏻👍🏻👍🏻

Reply

Rakhi mishra

08-Sep-2021 03:30 PM

💜💜💜💜

Reply